Talatum Novel by Naila Tariq Episode 7
Talatum Novel by Naila Tariq Episode 7
" علقمہ ! یہ ریڈ روز آپ کے لیے ہیں ۔" شرحبیل کے شہد جیسے میٹھے لہجے پر علقمہ نے ایک نگاہ اٹھا کر دیکھا مگر اگلے ہی پل اس کی جذبے لٹاتی لو دیتی نگاہوں کی تاب نہ لا کر فوراً ہی نظر چرا کر پھول اس سے لے لیے تھے ۔
" مجھے معلوم ہے کہ میری ہچکچاہٹ کو بہت انجوائے کررہی تھیں آپ ، لیکن اب ان پھولوں نے میری مشکل بہت حد تک آسان کردی ہے ۔" شرحبیل کے تنگ کرنے والے انداز پر وہ اپنی مسکراہٹ نہیں چھپا سکی تھی
" ریڈ روز دینے کا مطلب تو سمجھتی ہوں گی آپ ؟" شرحبیل کے مسکراتے سوالیہ لہجے پر اس نے نظر اٹھائے بغیر فوراً ہی نفی میں سرہلایا تھا ۔
" علقمہ! سوچ لیں ۔۔۔ورنہ پھر مجھے ہی پھولوں کی زبان آپ کو سمجھانی پڑے گی تب کیا کریں گی ؟بھاگنے میں آپ کو دوں گا نہیں ، ٹیبل کے نیچے چھپ سکیں گی؟" شرحبیل کے سوال پر وہ سرخ پھولوں پر نظر جمائے اپنی ہنسی نہیں روک سکی تھی ، کھل کر مسکراتے ہوئے شرحبیل نے اس کی نم آنکھوں میں دیکھا تھا ، جذبوں کو زبان مل گئی تھی ،سو لفظوں میں اظہار کی فی الوقت کوئی ضرورت باقی نہیں رہ گئی تھی ۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔